اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : dawnnews
اتوار

18 جون 2017

7:02:59 PM
837295

داعشیوں کے ٹھکانوں پر فلپائنی فوج کے حملے

مراوی شہر کے قریب فلپائن کی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کی فوج نے مراوی شہر کو داعشی دہشت گردوں سے واپس لینے کے لیے آپریشن جاری رکھتے ہوئے داعشیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور بمباری کر رہی ہے۔فلپائن کی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان پچھلے ایک ماہ سے جاری لڑائی میں تین سو افراد مارے جاچکے ہیں۔
داعشی دہشت گردوں نے تقریبا دو سال سے مراوی شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ فلپائن حکومت نے ملک کے جنوبی صوبے مینڈاناؤ کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کے باعث تین لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ مراوی پر قبضہ کرنے والے داعشیوں میں بڑی تعداد میں مشرق وسطی کے ملکوں کے شہری شامل ہیں۔مراوی شہر پر داعشی دہشت گردوں کے قبضے کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں داعشی گروہوں کی سرگرمیوں کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

.......

/169