اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahartv
ہفتہ

10 جون 2017

6:33:30 PM
835624

جاپانی شاہ تخت و تاج سے محروم

جاپان میں پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد بادشاہ اپنے تخت و تاج سے محروم ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ نے اکثریت رائے سے قانون سازی کے ذریعے 83 سالہ معمر شاہ اکی ہیٹو کو تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری دے دی۔

جاپان میں گذشتہ 200 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی بادشاہ کو اس کی زندگی میں ہی تخت چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

شاہ اکی ہیٹو نے گذشتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہرکی تھی جس کی وجہ انھوں نے اپنی صحت کے مسائل ظاہرکیے تھے۔

.......

/169