اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

26 مئی 2017

3:39:48 AM
832004

فلپائن کے جنوبی شہر پر داعش کا قبضہ، ملک میں ہائی الرٹ کا اعلان+ تصاویر

فلپائن کے جنوب میں واقع مسلمان نیشن شہر پر تکفیری ٹولے داعش کے عناصر نے قبضہ کر لیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلپائن کے جنوب میں واقع مسلمان نیشن شہر پر تکفیری ٹولے داعش کے عناصر نے قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد اس ملک کے صدر نے ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے فوج کو جنگی ساز و سامان کے ساتھ اس شہر کی آزادی کے لیے بھیج دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، فلپائن کی فوج نے دھشتگردوں کے کمانڈر ’’اسنیلون ہاپیلن‘‘ کی مخفی گاہ پر حملہ کر کے ۲۱ افراد کو ہلاک کیا ہے تاہم ھم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فلپائن فوج کی اس کاروائی کے بعد داعشی ٹولے سے منسلک دھشتگردوں نے شہر ماراوی کہ جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے کے اکثر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
 کہا جا رہا ہے کہ اس شہر کے ہزاروں لوگ داعش کے ظلم و ستم سے خوف کی بنا پر گھر بار چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
فلپائن سے موصولہ تصاویر کے مطابق، شہر کے اکثر علاقوں میں کالے پرچم اور جگہ جگہ داعشی عناصر بندوقیں لے کر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲