اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
ہفتہ

17 دسمبر 2016

4:15:51 PM
798856

علاء الدین بروجردی: حلب میں دہشت گردوں کی شکست امریکہ کی شکست ہے

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے حلب میں دہشت گردوں کی شکست کو امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادیوں کی شکست قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے ایک انٹرویو میں شام کے شہر حلب میں اس ملک کی فوج اور استقامتی قوتوں کی کامیابی اور اس شہر کی آزادی کے سلسلے میں کہا کہ امریکہ اور اس کے یورپی و علاقائی اتحادی سمجھ چکے ہیں کہ ہتھیار اور پیسہ، شامی عوام کے عزم و ارادے اور استقامت کے سامنے نہیں ٹک سکتا ہے-
علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ تکفیریوں کو امریکیوں، بڑی طاقتوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں نے علاقے میں اپنے منصوبے اور پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے جنم دیا ہے-
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی سطح گھٹانے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ممبران پارلیمنٹ کے تیار کردہ بل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران، اس سے پہلے ایران کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کئے جانے کے بارے میں برطانیہ کو انتباہ دے چکا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169