اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
بدھ

14 دسمبر 2016

4:32:21 PM
798151

علاقے کے مسائل کو صرف امن مذاکرات کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے: انڈونیشیائی صدر

انڈونیشیائی صدر نے ایرانی صدر کیساتھ بین الاقوامی مسائل پر مذاکرات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے بحران اور علاقائی ممالک یمن، شام اور میانمار کے مسائل کو صرف امن مذاکرات کیساتھ حل کیا جا سکتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیائی صدر نے ایرانی صدر کیساتھ بین الاقوامی مسائل پر مذاکرات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے بحران اور علاقائی ممالک یمن، شام اور میانمار کے مسائل کو صرف امن مذاکرات کیساتھ حل کیا جا سکتا ہے.

يہ بات ايران كے دورے پر آئے ہوئے انڈونيشيائي صدر' جوكو ويدودو' نے بدھ كے روز ايراني صدر حسن روحاني كيساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ انڈونيشيا كي حكومت دنيا اور مشرق وسطي كے مسائل كے حل كيلئے اپنے اہم كردار پر زور دے رہا ہے.

انہوں نے كہا كہ اس اجلاس كے دوران اہم امور سميت دونوں ممالك كے درميان اقتصادي اور توانائي شعبے ميں دوطرفہ تعلقات كي توسيع پر مذاكرات كي جاتي ہے.

جوكو ويدودو نے كہا كہ انڈونيشيا 500ہزار ٹن ايراني مائع گيس خريدنے كا خواہاں ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں فريقيں كے درميان ايران كيجانب سے انڈونيشيا ميں ريفائنريوں، پاور پلانٹ كي تعمير، اضافہ بجلي كي پيداوار پر تبادلہ خيال كئے گئے.

انہوں نے كہا كہ نجي اور صنعتي شعبے كے 60 اعلي حكام نے اس سركاري دورے ميں شركت كي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲