اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

6 دسمبر 2016

6:19:46 PM
796506

اسلامی اتحاد و اخلاق کا بہترین نمونہ

انڈونیشیائی پارلیمنٹ کے اراکین کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اقتدا میں نماز کی ادائیگی+ تصاویر

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور مشاورتی کونسل کے اراکین نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی اقتدا میں نماز جماعت ادا کر کے اسلامی اتحاد و اخلاق کا بہترین نمونہ پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تہران میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ذوالکفیلی حسن Zulkifli Hasan کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈونیشیا عالم اسلام کا ایک موثر اور بڑا ملک ہے اور دونوں ملکوں کے مابین ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے اور دنیا کے مسائل کے بارے میں ایران اور انڈونیشیا کے قریبی نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا یہ خیال ہے کہ علاقے میں جو بحران پیدا ہوئے ہیں اور ملکوں کو بدامنی سے دوچار کیا ہے، یہ صرف اسرائیل کے فائدے میں ہیں اور ان کو مذاکرات اور سیاسی راستے سے حل کیا جانا چاہیے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ملکوں کو ہمفکری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو روک دینا چاہیے۔

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ذوالکفیلی حسن نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈونیشیا چاہتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی کے بااثر ترین ملک کی حیثیت سے علاقے کے بحرانوں کے حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔

انھوں نے انڈونیشیا کو روزانہ پچیس لاکھ بیرل تیل اور گیس کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس سلسلے میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

بعد از آں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور مشاورتی کونسل کے اراکین نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی اقتدا میں نماز جماعت ادا کر کے اسلامی اتحاد و اخلاق کا بہترین نمونہ پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲