اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
جمعہ

3 جون 2016

2:23:27 PM
757972

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی:

ملت ایران امام خمینی(رہ) کی تین تاریخی یادگاروں کے تحفظ کے لیے پرعزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلامی انقلاب، اسلامی جمہوریہ اور رہبر انقلاب کی قیادت و ولایت فقیہ کو، ملت ایران کے لئے حضرت امام خمینی (رح) کی تین تاریخی یادگار قرار دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کی شب، حضرت امام خمینی (رح) کی ستائیسویں برسی کی مناسبت سے، ان کے حرم میں منعقدہ پروگرام میں کہا کہ ملت ایران ، امام خمینی کی ان تین تاریخی یادگاروں کے استحکام کے دفاع اور ان کی امنگوں اور اہداف کے تحفظ کے لئے متحد ، ہم صدا اور پرعزم ہے

صدر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ کو حضرت امام خمینی کی یادگار کے طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب کے ساتھ ہی اسلامی جمہوری نظام بھی تشکیل دیا کہ جو تمام ملکوں اور عالم اسلام کے لئے ایک کامیاب نمونہ قرار پاسکتا ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی ہدایات اور رہنمائیوں کے ذریعے قوہ مقننہ ،عدلیہ اور انتظامیہ متحد ہیں اور ان کے اور رہبر کے درمیان کوئی فاصلہ موجود نہیں ہے،کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن یہ آرزو اپنی قبر میں لے کر جائیں گے کہ قوہ مقننہ ،عدلیہ، انتظامیہ اور رہبر کے درمیان فاصلہ پیدا ہوجائے

صدر مملکت نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کے مرقد مطہر میں عوام کا عظیم اجتماع ، امام اور عوام کے درمیان ایک مضبوط بندھن کا آئینہ دار ہے اور امام خمینی کی رحلت کو ستائیس برس گذرجانے کے بعد بھی ان سے عشق اور ان کی راہ پر گامزن رہنے کے جذبے میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جو ایران کی تاریخ کا سیاہ اور گھٹن کا دور تھا اور جس دور کے حکمراں نہ ہی قرآنی آیات کا احترام کرتے تھے اور نہ ہی کسی اسلامی اصول و قوانین کا، اور نہ ہی عوامی مطالبات پر کان دھرتے تھے، ایک ایسے دور میں حضرت امام خمینی رح نے قیام کیا اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقوام عالم کے لئے انقلاب اسلامی کی حقیقت کو بیان کرنا سب کی ذمہ داری ہے کہا کہ صیہونیوں اور مستکبرین کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ملت ایران ، اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کا چہرہ بگاڑ کر پیش کریں - صدر مملکت نے کہا کہ ایران نے گذشتہ دو برسوں میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کے منحوس سائے کو عوام سے دور کردیا اور عالمی سطح پر اپنی قوم کے ایٹمی حقوق کا لوہا منوالیا-

.......

/169