اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
منگل

10 مئی 2016

5:05:04 AM
753278

شمالی کوریا نے بی بی سی کی ٹیم کو ملک بدر کردیا

شمالی کوریا نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی ٹیم کو 2 روز تک حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی ٹیم کو 2 روز تک حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان کے ادارے کی ٹیم کو 2 روز قبل اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ شمالی کوریا سے واپس روانہ ہو رہے تھے، شمالی کوریا کے حکام نے بی بی سی ٹیم کے نامہ نگارروپرٹ ونگ فیلڈ ہیز، پروڈیوسر ماریا برائن اور کیمرہ مین میتھیو گوڈارڈ کو حراست میں لے کر ایک کمرے میں منتقل کیا جہاں ان سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی اور ایک بیان پر جبری دستخط بھی کروائے گئے۔

.....

/169