اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : dawn
پیر

9 مئی 2016

4:04:37 PM
753176

شمالی کوریا کا خطرے کی صورت میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارٹی اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں جو انہیں دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم شمالی کوریا اس وقت تک ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا جب تک اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق نہ ہو جب کہ جنوبی کوریا سے تعلقات کی بہتری کے لیے بات چیت بھی کی جائی گی۔شمالی کوریا کے صدر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمان داری کے ساتھ ادا کررہے ہیں اور دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پارٹی اجلاس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں مضبوط بنانے پر بھی زوردیا گیا ہے۔

.......

/169