اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar
ہفتہ

30 اپریل 2016

1:33:30 PM
751027

امریکہ نے علاقے کو ایٹمی جنگ کے دھانے پر کھڑا کردیا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریانے علاقے کو ایٹمی جنگ کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جزیرہ نمائے کوریا کی تاریخ کا انتہائی اشتعال انگیز فوجی اقدام ہے جس نے علاقے کو ایٹمی جنگ کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی مشقوں سے واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ، شمالی کوریا کے خلاف پیشگی حملوں کا ارادہ رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی سب سے طویل فوجی مشقیں دوماہ کے بعد ہفتے کے روز ختم ہوگئی ہیں۔ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے تین لاکھ پندرہ ہزار فوجی شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169