اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
بدھ

6 اپریل 2016

3:04:07 PM
745608

ملائیشیا کا اعلی سطحی وفد آئندہ ماہ ایران کا دورہ کرے گا

ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کی سرابراہی میں ایک اعلی سطحی وفد آئندہ ماہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کی سرابراہی میں ایک اعلی سطحی وفد آئندہ ماہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرے گا.

ڈزولكيلي محمود نے كہا كہ عالمي اقتصادي پابنديوں كے خاتمے كے پس منظر ميں ملائيشيا اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اقتصادي تعلقات كو بڑھانے كا خواہاں ہے.

يہ بات انہوں نے ايران كے نئے تجارتي مواقع كے عنوان سے ايك سيمينار مين ملائيشيا ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كي خاتون سفير مرضيہ افخم اور ملائيشيا كے كاروباري افراد كے ساتھ ايك گفگتو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا اسلامي جمہوريہ ايران ميں مختلف شعبوں ميں تجارتي مواقع موجود ہيں اور ملائيشيا ايران كے ساتھ دوطرفہ تجارتي اور اقتصادي تعلقات كو مزيد فروغ دينے كا خواہاں ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ملائيشا كي ايران سے خشك پھل، انگور اور پيٹروكيميكل مصنوعات كي برآمدات ميں اضافہ ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲