اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar
جمعرات

10 مارچ 2016

8:32:28 PM
740264

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ تمام اقتصادی معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ تمام اقتصادی معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیونگ یانگ کے خلاف سیول کے اقدامات کی وجہ سے جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعاون کے تمام معاہدے منسوخ کر دیئے ہیں۔ شمالی کوریا نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے خلاف سیول کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے دو طرفہ اقتصادی معاہدے منسوخ کئے جاتے ہیں اور شمالی کوریا جنوبی کوریا کے ساتھ مالی حساب کتاب کو بے باق کرے گا۔ اس بیان میں سیول اور پیونگ یانگ کے درمیان ہونے والے اقتصادی لین دین کو بھی جمعرات سے کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق پیونگ یانگ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی پروگرام روکنے اور کائے سونگ صنعتی کمپلیکس کی سرگرمیاں ختم کئے جانے کے جنوبی کوریا کے منصوبے کے پیش نظر شمالی کوریا میں جنوبی کوریا کی جائیداد اور اثاثوں کو بھی فروخت کرے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کوریا نے حال ہی میں شمالی کوریا کے خلاف مختلف یکطرفہ اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔ جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بحری جہازوں کو اب ملک کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169