اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
بدھ

17 فروری 2016

5:11:01 PM
735453

نیٹو اور تہران کے درمیان تعاون میسر ہو سکتا ہے

شمالی اوقیانوس کی دفاعی اتحاد تنظیم (NATO) نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدے کے ذریعے سے نیٹو اور تہران کے درمیان تعاون کا قیام میسر ہوسکتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی اوقیانوس کی دفاعی اتحاد تنظیم (NATO) نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدے کے ذریعے سے نیٹو اور تہران کے درمیان تعاون کا قیام میسر ہوسکتا ہے.

روسی خبر رساں ادارے 'اسپتنک' نیوز کے مطابق، نیٹو تنظیم سیکرٹری جنرل کے نمائندے برائے امور جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا 'جیمز اپاتورائے' نے کہا ہے کہ ایران اور نیٹو کے درمیان تعاون قائم ہونا کوئی ناممکن بات نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ اپنی آمادگی کا اظہار کرے تو دوطرفہ تعاون کے قیام ممکن ہے.

نیٹو کے نمائندے نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران اور نیٹو کے درمیان تعاون کے قیام کیلئے ایک درست اقدام تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲