اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : shabestan
اتوار

7 فروری 2016

8:51:19 PM
733915

قرآن کےآئینے میں امام خمینی﴿رح﴾ کی قائدانہ خصوصیات

قرآن کریم کی رو سےسماجی قیادت کا ایک اہم معیار دلوں پرحکومت ہے کہ شاید جدید نظریات میں اسے Charismatic قیادت کا نام دیا جاتا ہے۔البتہ امام خمینی﴿رح﴾ ایک کارسمیٹک قائد نہیں تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ امام صادق علیہ السلام یونیورسٹی کےعلمی بورڈ کے رکن سید مجید امامی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران ایک اسلامی اورانقلابی حرکت کی سماجی قیادت میں حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی خصوصیات اوران کے معیاروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی نظری حکمت کےعلاوہ عملی حکمت پربھی تسلط رکھتے تھے اورہم نے آپ کے بیرونی فیصلوں اورتدابیر میں آپ کی باطنی اوراندرونی معرفت کے اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ درحقیقت امام خمینی فقہ،فلسفہ اورعرفان اسلامی پرمشتمل سماجی قیادت کا عملی نمونہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ممکن ہے کہ ہم جدید معیاروں اورخصوصیات کی بنیاد پرفیصلہ کریں اور اپنے ذہن کو دوسروں کی خصوصیات کے ساتھ آلودہ کربیٹھیں اورکہیں کہ مثلا امام،جمہوریت کو پسند کرتے تھے،یا بہت زیادہ ٹھوس اورفوری فیصلے کرتے تھے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ان خصوصیات اورمعیاروں کے ساتھ ہم اس مسئلے کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتے ہیں لہذا امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے ہمیں ازسرنو اپنے معیاروں کا جائزہ لینا پڑے گا۔
معارف اسلامی یونیورسٹی کےعلمی بورڈ کے رکن نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی رو سے سماجی قیادت کا ایک اہم معیار دلوں پرحکومت کرنا ہے۔ ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام جب اپنے بیٹوں کے لیے دعا کرتے ہیں تو پروردگارعالم کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیں کہ پروردگارا انہیں لوگوں کا امام قراردے؛اس کے ساتھ ساتھ آپ یہ دعا کرتے ہیں کہ پروردگارا لوگوں کے دلوں کو ان ائمہ اورپیشواوں کہ جو میری نسل سے ہیں، کی طرف موڑدے (فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ...) ہم دیکھتے ہیں کہ دلوں پرحکومت کا معیارحضرت امام خمینی کے بارے میں کس قدرجاری ہے۔
امامی نےمزید کہا ہے کہ سماجی قیادت کا دوسرا معیار یہ ہے کہ امام اورقائد کواپنی امت سے محبت کرنی چاہیے جیسا کہ امیرالمومنین علیہ السلام مالک اشترسے فرماتے ہیں کہوأَشْعِرْ قَلْبَكَ الرَّحْمَةَ لِلرَّعِيَّةِ ، والْمَحَبَّةَ لَهُمْ ، واللُّطْفَ بِهِمْ ... اپنے دل کو لوگوں کی محبت اوررحمت سے بھردو۔ ہم دیکھتے ہیں کہ امام خمینی اپنے لوگوں اورمظلوم افراد سے کتنی محبت سے پیش آتے تھے۔ امام خمینی رحمة اللہ علیہ لوگوں اورمظلومین کو اسلامی نظام کا چشم وچراغ سمجھتے تھے۔
انہوں نے سماجی قیادت کے ایک اورمعیار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ امام خمینی رحمة اللہ علیہ ہمیشہ معاشرے کو مہدویت کے روشن مستقبل کی طرف راہنمائی کرتے تھے۔ درحقیقت روشن مستقبل کی قیادت،حقیقی اسلام کی سماجی تحریکوں کی قیادت کا ایک اہم معیارشمارہوتا ہے۔ امام خمینی بھی ہمیشہ معاشرے کو مہدوی مستقبل کی طرف راہنمائی کرتے تھے۔ آپ نے کبھی بھی اپنے معاشرے کو کسی خاص زمانے اورمکان میں محدود نہیں کیاہے۔ مثال کے طورپر امام خمینی نے بہت سے مقامات پرا پنے خطابات اورپیغامات میں اس مطلب کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم آئے ہیں تاکہ اس پرچم کو اس کے حقیقی وارث کے حوالے کریں۔ بنیادی طورپرحقیقی سعادت اورانقلاب یہ ہے کہ وہ حقیقی وارث،آشکارا طورپراس پرچم کو اپنے ہاتھوں میں لے لیں۔ بنابریں روشن مستقبل کی امید دلانا امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی قیادت کا ایک اہم معیار ہے۔

.....

/169