اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

24 جنوری 2016

1:36:37 PM
731784

تکفیری خطرات سے بچاؤ کے زیر عنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس قم میں منعقد ہو گی+ پوسٹر

یہ بین الاقوامی کانفرنس اٹھائیس جنوری دوہزار سولہ بروز جمعرات کو شروع ہو گی جس میں تکفیری پروپیگنڈوں کے خطرات اور ان سے بچنے کے راستوں پر بحث و مباحثہ کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ’’ آج کی دنیا میں تکفیری رجحانات کے خطرات‘‘ کے زیر عنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس سر زمین قم پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے زیر نگرانی عالم اسلام کے شیعہ سنی علماء کی موجودگی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ بین الاقوامی کانفرنس اٹھائیس جنوری دوہزار سولہ بروز جمعرات کو شروع ہو گی جس میں تکفیری پروپیگنڈوں کے خطرات اور ان سے بچنے کے راستوں پر بحث و مباحثہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی انہیں ایام میں تکفیری خطرات سے مقابلے کے عنوان سے عالم اسلام کے ۸۰ ممالک سے آئے ہوئے علماء کی موجودگی میں پہلی مرتبہ یہ بین الاقوامی کانفرنس قم میں منعقد ہوئی تھی۔ جبکہ اس سال بھی توقع کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس میں اتنے ممالک سے علمائے اسلام اور روشن فکر حضرات شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲