اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

23 جنوری 2016

5:25:18 PM
731656

شیخ زکزاکی کی بیٹی کا بیان: ہمیں اپنے والدین کی کوئی خبر نہیں

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ زکزکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے والد اور والدہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے اسیر رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی نے شہدائے زاریا کے چہلم کی مناسبت سے مسجد مقدس جمکران کی جانب سے منتشرہ ایک پروگرام میں کہا: اس دردناک واقعہ کو چالیس دن گزر چکے ہیں جبکہ ہمیں اپنے ماں باپ کی کوئی خبر نہیں ہے۔
 آیت اللہ زکزکی کی بیٹی بدیعہ زکزکی نے بتایا ہے کہ سانحہ زاریا کو چالیس روز کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی بین الاقوامی اداروں نے ابھی تک ان کی ان کے اسیر والدین سے ملاقات کا انتظام نہیں کرایا-
 بدیعہ زکزکی کا کہنا ہے کہ سانحہ زاریا کے بعد لاپتہ ہوجانے والے آٹھ سو افراد کے بارے میں بھی کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں - آیت اللہ زکزکی کی بیٹی نے بین الاقوامی اداروں سے کہا ہے کہ وہ سانحہ زاریا میں گرفتار کئے گئے لوگوں کی رہائی اور اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے جنازے ان کے وارثوں کے حوالے کئے جانے کا راستہ ہموار کریں -
 واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے گذشتہ تیرہ دسمبر کو زاریا شہر میں اسلامی تحریک کےسربراہ آیت اللہ زکزکی کے گھر اور بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید اور آیت اللہ زکزکی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا - جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲