اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
ہفتہ

16 جنوری 2016

6:57:09 PM
730791

تائیوان میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

خبروں میں کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی رہنما سائی انگ وین کو اپنے حریف ایرک چو پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے تاہم سائی انگ وین نے تقریبا ساٹھ فی صد ووٹ حاصل کر لئے ہیں اور وہ ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی سے ہے۔

اپنے کمپین ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سائی انگ وین نے کہا ہے کہ تائیوان کو درپیش مشکلات ایک دن میں حل نہیں ہو سکتیں۔

سائی انگ وین کے ہزاروں حامی دارالحکومت تائی پے میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہیں اور فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ تائیوان کی حکمراں قوم پرست جماعت کومن تانگ پارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

صدر ایرک چو نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں ان کی پارٹی الیکشن ہار گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محترمہ سائی انگ وین کے حق میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔

.......

/169