اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

15 جنوری 2016

7:37:38 PM
730659

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان کا بیان

نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں

نائجییریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے گزشتہ روز جعمرات کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 12 دسمبر کو ہوئے سانحے میں 730 افراد لاپتہ ہوئے جن کی تاہم کوئی خبر نہیں ملی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے شہر زاریا میں تقریبا ایک ماہ قبل فوج کے ہاتھوں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں پر کئے گئے حملے میں جہاں سینکڑوں افراد شہید ہوئے وہاں سینکڑوں لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
نائجییریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے گزشتہ روز جعمرات کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 12 دسمبر کو ہوئے سانحے میں 730 افراد لاپتہ ہوئے جن کی تاہم کوئی خبر نہیں ملی۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا: ہمارے پاس ان افراد کی فہرست موجود ہے اور ان میں زن و مرد شامل ہے۔
ابراہیم موسی کے بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ افراد یا تو فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں یا جیل میں قیدی ہیں لیکن ہمیں ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا اسلامی تحریک کے 220 افراد کاڈونا شہر کی جیل میں قیدی بھی ہیں۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا شہر میں واقع امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید جبکہ بزرگ عالم دین اور اس ملک کے شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تاہم ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

................

242