اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

14 جنوری 2016

8:55:54 AM
730435

انڈونیشیا کے دار الحکومت میں بم دھماکے، سات افراد ہلاک+ تصاویر

انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں ہوئے بم دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں ہوئے بم دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق جکارتہ میں اقوام متحدہ کی عمارت کے قریب ہوئے ان دھماکوں میں سات افراد ہلاک جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
انڈونیشیا کی سرکاری نیوز ایجنسی آنتارا نے اعلان کیا ہے کہ جکارتہ میں یکے بعد دیگرے ہوئے چھے بم دھماکوں میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں اور پولیس کی فائرنگ کے بعد سات لاشے زمین پر پڑے ہوئے نظر آئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲