اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
بدھ

13 جنوری 2016

6:12:30 PM
730373

ملائیشیائی کمپنی کا ایران سے تیل خریدنے کی بحالی پر غور

ملائیشیا کی قومی تیل اور گیس کمپنی 'پیٹروناس' نے تیل کی فی بیرل قیمت 30 ڈالر تک جانے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنی ایران سے تین سال سے رکے ہوئے تیل خریدنے کے تعلقات کو بحال کرنے پر غور کر رہی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا کی قومی تیل اور گیس کمپنی 'پیٹروناس' نے تیل کی فی بیرل قیمت 30 ڈالر تک جانے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنی ایران سے تین سال سے رکے ہوئے تیل خریدنے کے تعلقات کو بحال کرنے پر غور کر رہی ہے.

پیٹروناس کمپنی کے سربراہ 'وان ذوالکیفلی عارفین' نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں تیل کی فی بیرل قیمت 30 ڈالر تک آنے کی پیشن گوئی کی جارہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیائی کمپنی نے 2012 سے ایرانی تیل برآمدات کو روک دیا تھا مگر اب ہم ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس عمل کو دوبارہ آغاز کرنے پر دلچسپی رکھتے ہیں.

وان ذوالکیفلی عارفین نے گزشتہ مہینوں میں ایران میں منعقد ہونے والی عالمی تیل اور گیس سمینار میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ایرانی قومی تیل کمپنی کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲