اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
بدھ

6 جنوری 2016

6:00:59 PM
729145

سانحہ منا میں شہید ہونے والے تیرہ ایرانی حاجیوں کے جنازے تہران منتقل

سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والے گیارہ ایرانی حاجیوں کے جنازے تہران منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازوں کی تلاش کے نتیجے میں مزید گیارہ افراد کے جنازے تہران منتقل کر دیے گئے ہیں- انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کی کوششوں سے آئندہ ایک دو روز کے دوران تقریبا مزید چودہ سے پندرہ جنازے تہران منتقل کیے جائیں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والوں کی صورت حال واضح ہونے تک اس سلسلے میں کوششیں جاری رہیں گی اور حتی اگر ضروری ہوا تو اس سلسلے میں متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔

در ایں اثنا ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا ہے کہ سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی فائل بند کر دی گئی ہے- انھوں نے کہا کہ سانحہ منا میں جاں بحق ہونے والے چار سو اکسٹھ ایرانیوں میں سے اناسی حاجیوں کو سعودی عرب نے ایران سے کسی بھی قسم کی اجازت لیے بغیر مکہ شہر کے مقبرہ الشہدا میں دفن کر دیا تھا۔ ان میں سے سینتیس افراد کے اہل خانہ نے اپنے عزیزوں کے جنازوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا جن میں سے گیارہ جنازے پہلے اور مزید گیارہ جنازے ایرانی سفارت کاروں کی پرواز سے آج ایران پہنچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169