اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

1 جنوری 2016

4:21:59 PM
728005

کینیڈا میں شدید سردی کے باوجود شیخ زکزاکی کی حمایت میں احتجاج+ تصاویر

کینیڈا کے دار الحکومت اٹاوا میں آج کئی شیعہ سنی مسلمانوں نے نائیجیریا میں ہوئے شیعہ قتل عام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا کے دار الحکومت اٹاوا میں آج کئی شیعہ سنی مسلمانوں نے نائیجیریا میں ہوئے شیعہ قتل عام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
اٹاوا میں نائیجیریا کے وفاقی جمہوریہ کے ہائی کمیشن کی عمارت کے سامنے ہوئے اس احتجاج میں شرکت کرنے والوں نے نائیجیریا میں کئے گئے شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ’’زکزاکی زندہ باد‘‘ ’’ زکزاکی کو آزاد کیا جائے‘‘ اور نائیجیرین فوج اور بوکوحرام ایک ہیں‘‘ جیسے نعرے لگائے اور نائیجیریا حکومت کی نسبت اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے حال میں کہ نائیجیریا کی فوج بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا کی گئی لڑکیوں کو آزاد کروانے کی توانائی نہیں رکھتی اس ملک کے بے گناہ شیعوں کو گولیوں کا نشانہ بناتی ہے۔
کینیڈا کے مسلمانوں نے شدید سردی اور برف باری کے باوجود نائیجیریا کے شیعوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے سینکڑوں شیعوں کا قتل عام کرنے کے بعد اس ملک کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کو زخمی حالت میں اپنی حراست میں لے لیا اور تاہم ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

................
242