اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : نیوز نور
جمعہ

1 جنوری 2016

3:12:04 PM
727998

زامبیا کے مفتی اعظم نے نائیجیریا میں شیعوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی

افریقی ملک زامبیا کے مفتی اعظم نےکہاہےکہ نائجیریا کےشیعہ مسلمانوں پر حکومت کا کریک ڈاؤن انسانی حقوق سے متعلق افریقہ اوراقوام متحدہ کےقوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایک ایرانی نیوزایجنسی کے ساتھ مختصر انٹریو میں زامبیا کے مفتی اعظم ’’اسداللہ موالی ‘‘نے کہاکہ نائجیریا کےشیعہ مسلمانوں پر حکومت کا کریک ڈاؤن انسانی حقوق سے متعلق افریقہ اوراقوام متحدہ کےقوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے حکومت نائجیریا سے شیعہ مذہبی لیڈرآیت اللہ شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ حکومت کو بیرونی طاقتوں کےاشاروں پر اپنے ہی عوام کا قتل عام کرنےسے پرہیز کرنا چاہئے ۔

آیت اللہ شیخ زکزکی کی گرفتاری کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نائجیریا انسانی حقوق سےمتعلق افریقہ اوراقوام متحدہ کاچارٹروں کی دستخطی ہے اوراسے اس طرح کے اقدامات کو انجام دینےسےبچناچاہئے ۔

انہوں نےکہاکہ حکومت نائجیریا کو سبھی مسلم فرقوں کےتئیں رواداری دکھانی چاہئے ۔

زامبیاکےمفتی اعظم نے کہاکہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہےاور دہشتگرد مسلمان ہونےکا دعویٰ نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے اسلام کو امن وانصاف کادین قراردیتے ہوئےکہاکہ مذاکرات کےذریعے مسائل کو حل کرنا بہترین راستہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مقدسات کی ہرگز توہین نہیں کرنی چاہئے ۔

انہوں نےکہاکہ مسلمانوں کو اپنی توجہ قرآنی تعلیمات اورپیغمبراکرم (ص) کےاہل خانہ کہ جنہیں سبھی اسلامی فرقے قبول کرتےہیں کےاحترام پر مرکوزکرنی چاہئے ۔

زامبیا کے مفتی اعظم نے مسلمانوں میں تفرکہ ڈالنے کے اسرائیلی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئےکہاکہ مسلمانوں کےدرمیان تنازعات اسرائیل کےمفاد میں ہیں  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲