اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
جمعرات

31 دسمبر 2015

5:57:02 PM
727873

انڈونیشیا طبی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کا خواہاں

انڈونیشیا کی وزیر صحت نے جکارتہ میں متعین ایرانی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سائنس اور میڈیکل تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا کی وزیر صحت نے جکارتہ میں متعین ایرانی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سائنس اور میڈیکل تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

اس موقع پر نیلا دجوویتا انفسا موی لویک نے ولی اللہ محمدی سے تحقیق اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کے دیرینہ تعلقات کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2015 موسم بہار میں ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ انڈونیشیا دو طرفہ تعلقات میں اہم حیثیت رکھتا ہے.

اس موقع پر انہوں نے انڈونیشیا کی وزیر صحت کو ان کے ایرانی ہم منصب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے کا تحریری دعوت نامہ دیا.

نیلا دجوویتا انفسا موی لویک نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن قاضی زادہ ہاشمی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قدیم دوست ملک کا دورہ کرنا خوشگوار ثابت ہو گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲