اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعہ

25 دسمبر 2015

1:13:23 PM
726826

نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سینکڑوں کی تعداد میں نا‏‏‏ئیجیریائی مسلمان شمالی شہر کانو کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے زاریا شہر میں فوج کے ہاتھوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی ۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر کئے جانے والے مظاہرے میں شریک افراد سنی اور شیعہ سمیت مسلمانوں کے تمام مسلمہ فرقوں کے درمیان اتحاد کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ نائیجیریا کی فوج نے بارہ دسمبر کو زاریا شہر کی امام بارگاہ اور تیرہ دسمبر کو اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے سیکڑوں بے گناہوں کو شہید کردیا تھا۔ دوسری جانب سرکردہ امریکی تجزیہ نگار کوئن برٹ نے نائیجیریا کے مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ملکوں اور امریکہ کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے اسےکھلی نسل پرستی قرار دیا ہے۔پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ اور مغربی ملکوں کی خاموشی سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی نظر میں صرف گوروں کی جان اہم ہے۔ کوئن برٹ نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں نے ایسے وحشیانہ اقدام پر خاموشی اختیار کرکے دراصل اس مجرمامہ فعل کی حمایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲