اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

24 دسمبر 2015

3:40:21 PM
726716

حکومت نائیجریا نے آیت اللہ شیخ زکزاکی کی والدہ کی قبر کو مسمار کردی + تصاویر

صہیونی نواز نائیجرین حکومت اور فوج آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی تحریک سے اتنے خوف زدہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نےشیخ زکزاکی سے منسوب ہر نشانی کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی نواز نائیجرین حکومت اور فوج شیخ زکزاکی کی تحریک سے اتنے خوف زدہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نےشیخ زکزاکی سے منسوب ہر نشانی کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے، ایک اطلاع کے مطابق گورنر کے حکم پر نائیجریا انتظامیہ نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی والدہ معلمہ زکزاکی کی قبر کو مسمار کرکے مکمل تباہ کردیاہے۔ دوسری جانب شیخ ابراہیم زکزاکی کا گھر اور انکے گھر سے منسلک مسجد و امام بارگاہ کو بھی نائیجرین حکومت کی جانب سے پہلے ہی تباہ کیا جاچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169