اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
منگل

22 دسمبر 2015

8:21:20 PM
726394

علامہ ساجد نقوی: نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ملکوں کی خاموشی شرمناک ہے

شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ملکوں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر مغربی ملکوں کی خاموشی شرمناک ہے: شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کا قتل اور تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ زکزکی کی گرفتاری کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

بیان میں ، نائیجیریا کے مسلمانوں پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کو انتہائی شرمناک قرار دیا گیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا کے سفارت خانے کے ذریعے اس ملک کے مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

.......

/169