اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

22 دسمبر 2015

4:34:34 PM
726341

شیخ زکزاکی کی صورتحال کے بارے میں نائیجیرین پولیس انسپکٹر کا بیان

نائیجیریا پولیس کے انسپکٹر جنرل «سولومون اراسه» نے بتایا: شیخ زکزاکی ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دس دن تشویشناک صورتحال کے بعد آخرکار نائیجیریا کی پولیس کے انسپکٹر جنرل نے اسلامی تحریک کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزاکی کو فی الحال پولیس کے زیر حراست رکھا گیا ہے۔
نائیجیریا پولیس کے انسپکٹر جنرل «سولومون اراسه» نے بتایا: شیخ زکزاکی ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں۔
نائیجیرین پولیس انسپکٹر نے یہ بات اس ملک میں اسلامی امور کی سپریم کونسل(NSCIA) کی ایک خصوصی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ہوئی ایک میٹینگ میں کہی۔
کمیٹی کے ارکان نے اس ہسپتال کا سوراغ لگانے جس میں شیخ زکزاکی زیر علاج ہیں اور ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس انسپیکٹر نے انہیں اجازت نہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کا مکمل علاج نہیں ہو جاتا کوئی بھی ان سے ملاقات نہیں کر سکتا!
پولیس انسپکٹر نے اس بات پر تاکید کی کہ شیخ زکزاکی کی جان کو کئی خطرہ لاحق نہیں اور ان کا علاج بخوبی انجام پا رہا ہے۔
انسپکٹر نے مزید کہا کہ شیخ کی صحت یابی کے بعد بھی جب تک اعلی عہدہ داروں کی طرف سے حکم نہیں ملے گا اس کمیٹی کا کوئی شخص ان سے ملاقات نہیں کر سکتا!
کمیٹی کے اراکین نے پولیس انسپکٹر نے مطالبہ کیا کہ وہ زاریا کے شہداء کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کو واپس لوٹائیں اور شہداء کی دقیق تعداد بھی انہیں بتائی جائیں نیز زخمیوں کی صورتحال سے بھی انہیں آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں اسلامی امور کی کونسل نے گزشتہ ہفتے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو زاریا کے اس خونی واقعہ کے امور کو انجام دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲