اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
پیر

21 دسمبر 2015

5:53:24 PM
726204

سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے پوری اسلامی دنیا کو خطرہ ہے: علی اوسط

علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران پی اے ٹی کراچی کے صدر نے کہا کہ پاکستانی حکمران اس اتحاد میں شرکت سے قبل عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیں کیونکہ ہمیں کسی بھی قدم کو سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے صدر سید علی اوسط نے کہا کہ 34 ممالک کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف گہری سازش ہے، اس اتحاد کا مقصد مسلم دنیا کو تقسیم کر کے سامراجی ایجنڈے کی تکمیل نظر آتا ہے۔ گلشن اقبال میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران اس اتحاد میں شرکت سے قبل عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیں کیونکہ ہمیں کسی بھی قدم کو سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا اس لئے کہ مسلمان پہلے ہی اسلام دشمنوں کے نرغے میں ہیں اور ہمارے دشمن جو اسلام کے دعوے کرتے ہیں وہی عالمی دہشت گرد تنظیموں کے سرپرست ہیں اور یہی گروہ یمن، نائیجیریا، فلسطین، شام، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا کیونکہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے پوری اسلامی دنیا کو خطرہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲