اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

21 دسمبر 2015

8:43:01 AM
726131

نائجیریا کی فوج نے حسینیہ بقیۃ اللہ(عج) کو مکمل طور پر مسمار کر دیا

نائجیریا کی فوج نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دن کے دو بجے بلڈوزر لگا کر حسینیہ بقیۃ اللہ کو مکمل طور پر خاک میں ملا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی فوج نے گزشتہ روز اس ملک کے شہر زاریا میں گزشتہ حملے سے حسینیہ بقیۃ اللہ (عج) کے باقی ماندہ حصے کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔
نائجیریا کی فوج نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دن کے دو بجے بلڈوزر لگا کر حسینیہ بقیۃ اللہ کو مکمل طور پر خاک میں ملا دیا۔
دو ہفتہ قبل اس ملک کی فوج کی جانب سے ہوئے اسی امام بارگاہ پر حملے کے دوران جس میں تین سو سے زائد شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا تھا امام بارگاہ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا اور اس کا کافی حصہ خراب ہو گیا تھا تاہم گزشتہ روز اس کا باقی ماندہ حصہ بھی فوج نے مٹا دیا۔
فوج نے یہ اقدام ریاست کاڈونا کے اعلیٰ حکام کے دستور پر کیا جو انہوں نے چند روز قبل اس بات کا دعویٰ کیا کہ حسینیہ بقیۃ اللہ اور اس کے اطراف میں بنائی گئی عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں جبکہ واضح ہے کہ اس امام بارگاہ کو تعمیر کئے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اور اس میں مذہبی تقریبات انجام دی جاتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت یہ تمام علاقہ جس میں حسینیہ بقیۃ اللہ اور شیخ زکزاکی کا گھر موجود ہیں فوج کے زیر قبضہ اور سخت سیکیورٹی کے تحت نظر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲