اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : saharurdu
اتوار

20 دسمبر 2015

6:17:27 AM
725906

افغانستان کی اسلامی اخوت کونسل کے رکن نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر یورپی ممالک کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اسلامی اخوت کونسل کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید جعفر عادلی نے ہفتے کے دن ہمارے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہا کہ نائیجیریا میں فوجیوں کے حملوں میں سیکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہو گئے۔

یہ المیہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے کہ جب دنیا کے مختلف علاقوں سے انسانی حقوق کے دفاع میں بلند ہوتی ہوئی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

سید جعفر عادلی نے مزید کہا کہ یورپی ذرائع ابلاغ نے پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں بہت شور مچایا لیکن نائیجیریا میں مسلمان ہونے کے جرم میں سیکڑوں شیعوں کے قتل عام پر انہوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

افغانستان کی اسلامی اخوت کونسل کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید جعفر عادلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس طرح کا واقعہ یورپی ممالک میں رونما ہوتا تو تمام بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کے خلاف آواز بلند کرتیں لیکن نائیجیریا کے واقعے کے بارے میں انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169