اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
اتوار

20 دسمبر 2015

6:00:42 AM
725903

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی: نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل پر مبنی اس ملک کے فوج کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے ہفتے کے دن نائیجیریا کے شہر زاریا میں شیعہ مسلمانوں کے المناک قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت اور فوج اس ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے اور نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کےگھر پر حملہ کرتی ہے اور خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ ان کو خاک و خون میں غلطاں کردیتی ہے۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ نائیجیریا کی فوج اور حکومت نے ایسی حالت میں شیعہ آبادی والے علاقے پر حملہ کیاہے کہ جب وہ دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے خلاف ، کہ جس کا صرف ایک جرم تقریبا دو سو بے گناہ طالبات کے اغوا سے عبارت ہے، کارروائی کرنے سے قاصر ہے اور وہ کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نائیجیریا کی حکومت اپنے ملک کے تمام شہریوں کی سلامتی اور حقوق کے سلسلے میں فوری طور پر اقدام کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169