اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
ہفتہ

19 دسمبر 2015

12:02:01 PM
725761

پاکستان کے وفاق المدارس شیعہ کا عالم اسلام سے نائجیریا حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ

وفاق المدارس شیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا میں حالیہ دنوں فوجی درندگی اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے مسئلے پر احتجاج کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا میں حالیہ دنوں فوجی درندگی اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے مسئلے پر احتجاج کریں.
 
ان خیالات کا اظہار علامہ 'قاضی سید نیاز حسین نقوی' نے گزشتہ روز پاکستانی شہر 'لاہور' میں واقع جامعۃ المنتظر میں نماز جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ خودمختار اور آزاد ہونے کے دعوے دار اسلامی ممالک بالخصوص عالمی میڈیا کی نائیجیریا کے مسئلے پر خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے.

گزشتہ روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں نماز جمعے کے بعد بڑی تعداد میں افراد نے نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما الشیخ ابراہیم الزکزاکی کی رہائی اور مکمل تحفظ کا مطالبہ کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲