اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

18 دسمبر 2015

5:24:57 PM
725632

ہندوستان؛ نوگانواں سادات میں نائیجیریا کے شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت+ تصاویر

نوگانواں سادات میں آج ۱۸ دسمبر کو موسسہ فضائل جامعہ باب العلم کی جانب سے اہل بیت(ع) کونسل انڈیا کی اپیل پر نائجیریہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روزہ سوگ کا اہتمام کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی ریاست اتراپردیش کے علاقے نوگانواں سادات میں آج ۱۸ دسمبر کو موسسہ فضائل جامعہ باب العلم کی جانب سے اہل بیت(ع) کونسل انڈیا کی اپیل پر نائجیریہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روزہ سوگ کا اہتمام کیا گیا۔

ابنا کو موصولہ رپورٹ کے مطابق آج بعد نماز جمعہ جامعہ باب العلم میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوگانواں سادات کے علماء اور مومنین نے نائجیریہ میں شیعوں کی نسل کشی اور دنیا بھر میں منظم سازش کے تحت حقیقی اسلام کو مٹانے کی کوششوں کی مذمت کی ،جلسہ کا اہتمام باب العلم کے وسیع میدان میں کیا گیا جس میں علماء نے اسلام کے خلاف ہونے والی صہیونی و وھابی سازشوں کا پردہ فاش کیا اور نائجیریہ حکومت اور امریکہ واسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ جلسہ میں مولانا میرزا سردار حسن سانکھنوی نے اپنے بیان میں کہا شیخ زکزاکی عصر حاضر کی عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو حقیقی اسلام سے آشنا کرایا ہے لہذا نائجیریہ حکومت سے ان کی سلامتی کو یقینی بنائے اور جلد سے جلد آزاد کرے اور اس مسئلہ میں اس سے زیادہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اور قوم کی نمائندہ تنظیمیں اہل بیت(ع) کونسل وعلماء خطباء ہند اگر چاہیں گی تو ہم دہلی آکر نائجیریہ سفارت خانہ کا گھیرائو کریں گے۔

اس موقع پر دیگر علماء و معززین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور مولانا عزیز الحسن نے اپنی تقریر میں کہا کہ فرانس میں ہونے والا حملہ سفاکانہ اور کھلی دہشت گردی تھا اور پوری دنیا نے اس کی مذمت کی لیکن نائجیریہ میں شیعوں کی نسل کشی کے خلاف کسی سیاسی و سماجی رہبر نے آواز نہیں اٹھائی کیا وہ انسان نہیں تھے کیا صرف یورپی ممالک کے لوگوں کی جان قیمتی ہے اور کسی کی نہیں؟ انہوں نے کہا دنیا میں جہاں جہاں بھی دہشتگردی ہورہی ہے ہم اس کے خلاف ہیں اور ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور آج سب سے زیادہ مظلوم امام حسین(ع) کے چاہنے والے ہیں جو ہر ملک میں دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ مولانا نے نائجیریہ میں بقیة اللہ امام باڑے میں شہید ہونے والے مومنین کے لئے فاتحہ خوانی کرائی اور زخمی ہونے والوں کی شفا اور پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی سلامتی اور مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کے لئے دعا کرائی اس موقع پر کثیر تعداد میں مومنین موجود تھے خاص طور پر جناب مولانا سید علی رضا زیدی ،مولانا سید محمد علی مولانا مشتاق حسین اور دیگر علماء موجود تھے ان کے علاوہ بستی کے مومن جوانوں ،بزرگوں اورسیاسی و سماجی شخصیات نے لبیک یاحسین لبیک یا زکزاکی کے نعرہ لگائے اور جلسہ اختتام پذیر ہوا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲