اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
جمعہ

18 دسمبر 2015

12:32:59 PM
725593

اردوغان نے کہا داعش دہشت گرد گروہوں سے دین اسلام اور مسلمانوں کو جو نقصان پہنچا ہے، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ترکی کے صدر نے تمام دہشت گرد گروہوں کو اسلام کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کا اسلام و مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے، کہ جن پر عالمی برادری کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرنے کا الزام ہے، اپنے ملک کے شہر قونیہ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہوں سے دین اسلام اور مسلمانوں کو جو نقصان پہنچا ہے، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ترکی کے صدر نے تمام دہشت گرد گروہوں کو اسلام کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کا اسلام و مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے بارے میں ترکی کے صدر کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ عراق و شام میں ان پر داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرنے کا الزام ہے اور روس کا کہنا ہے کہ ترکی صدر اور ان کے گھرانے کے افراد، عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ علاقوں سے تیل کی ہونے والی اسمگلنگ سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169