اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : islamtimes
جمعرات

17 دسمبر 2015

1:11:51 PM
725456

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں نے کہا کہ نائیجیریا حکومت کو چاہئیے کہ اسرائیل نواز آرمی کی مدد سے بنائے جانے والے دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں نہ کہ ملک کے پر امن باسیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا جائے۔ انہوں نے نائیجیریا کی حکومت اور افواج کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کو فی الفور رہا نہ کیا گیا اور مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور نائیجیریا کے سفارت خانے کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اسرائیل نواز افواج کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، نائیجیریا حکومت اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کے اہل خانہ کو فی الفور رہا کرے اور تحفظ فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا اعجاز بہشتی، مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا باقر زیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر یاور عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں مولانا علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، سید میثم رضا، حسن ہاشمی نے کراچی پریس کلب کے باہر نائیجیریا کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نائیجیریا کی اسرائیل نواز فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز موجود تھے، جن پر اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے مطالبے سمیت اسرائیل نواز نائیجیرین فوج کے خلاف نعرے آویزاں تھے۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو زاریا شہر میں اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے بھاری ٹینکوں اور گولہ بارود کے ساتھ شہریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا شروع کیا تھا اور تیس گھنٹوں تک جاری سفاکانہ دہشت گردی میں 6 ہزار سے زائد معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔


.......

/169