اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
بدھ

16 دسمبر 2015

7:04:48 PM
725324

ایرانی پارلیمنٹ میں نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے اس متفقہ قرارداد میں نائیجیریائی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے 214 اراکین نے منگل کے روز ایک متفقہ قرارداد میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں حالیہ دنوں حکومتی فورسز کی جانب سے دہشتگردی اور مظلوم شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
ایرانی پارلیمنٹ میں نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد
ایرانی مجلس نے نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلی.
آج کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن 'ضرغام صادقی' نے نائیجیریا کے شہر زاریا میں سنئیر شیعہ رہنما 'شیخ ابراہیم زکزکی' سمیت متعدد شیعہ مسلمانوں کے خلاف نائیجیریا کے فورسز کی طرف سے مظالم کی قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ زاریا کے شیعہ مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں.
ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے اس متفقہ قرارداد میں نائیجیریائی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لے.
اراکین مجلس نے کہا کہ نائیجیریا کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم تکفیری سوچ کا اثر ہے جس کے پیچہے امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست کی حمایت محسوس ہوتی ہے.
ایرانی مجلس نے وزارت خارجہ کے حکام سے بہی مطالبہ کیا کہ نائیجیریا کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکہتے ہوئے پارلیمنٹ کو اس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں.

۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲