اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا نیوز
بدھ

16 دسمبر 2015

7:02:12 PM
725322

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ہم منصب سے نائیجیریا میں بسنے والے مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات رکوانے کا مطالبہ کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' نے نائیجیریا کے علاقے زاریا میں حالیہ افسوسناک واقعات اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.
ایرانی اسپیکر کا نائیجیریا میں تشدد واقعات پر فوری تحقیق کا مطالبہ
یہ بات علی لاریجانی نے اپنے نائیجیریائی ہم منصب 'یاکوبو دوگارہ' کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہی.
انہوں نے اپنے ہم منصب سے نائیجیریا میں بسنے والے مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات رکوانے کا مطالبہ کیا ہے.
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ نائیجیریا کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم اور ان کے خلاف انتہا پسند عناصر کی کاروائیوں سے ناجائز صیہونی ریاست کو فائدہ پہنچتا ہے.
ایرانی اسپیکر نے نائیجیریا کے شہر زاریا میں حالیہ دنوں حکومتی فورسز کی جانب سے دہشتگردی، مظلوم شیعہ مسلمانوں کے قتل عام بالخصوص مشہور عالم دین اور اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا کے سربراہ علامہ شیخ 'ابراہیم الزکزاکی' کے گہر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

..............

242