اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

16 دسمبر 2015

4:54:41 PM
725303

کشمیر کے شہر کرگل میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں نے نائجیرین فوج کے ہاتھوں ہوئے شیعوں کے قتل عام کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کرگل میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں نے نائجیرین فوج کے ہاتھوں ہوئے شیعوں کے قتل عام کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں امام خمینی(ع) میمورل ٹرسٹ کے نائب سربراہ نے نائجیرین فوج کے اس وحشتناک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا: یہ قتل عام اس بات کی دلیل ہے کہ بوکوحرام اور نائجیرین فوج کے درمیان گٹھ جوڑ پایا جاتا ہے۔ یہ واقعہ پیرس حملے کے بعد دسواں واقعہ ہے کہ جس کے مقابلے میں امریکہ اور یورپ خاموش ہیں۔
الحاج محمد باقر نے مزید کہا: اس قتل عام سے مغربی میڈیا جو انسانی حقوق کی راگ الاپے رہتا ہے کا حقیقی چہرہ سامنے آ گیا ہے ہم ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نائجیریا کی حکومت سے اس ملک کے شیعوں کے ساتھ عدالت کی بنا پر برتاو کرنے کی تاکید کرے اور ان کے خلاف وحشیانہ اقدامات روک دے۔ ہم نیز شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲