اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

16 دسمبر 2015

3:58:48 PM
725286

شیخ زکزاکی اس وقت کس صورتحال سے دوچار ہیں؟ اس کے بارے میں تاہم کوئی موثق اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ عام طور پر یہی کہا جا رہا ہے کہ وہ فوج کی حراست میں ہیں اور کادونا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اتوار کے روز نائجیریا کے شہر زاریا میں واقع امام بارگاہ بقیۃ اللہ اور اسلامی تحریک نائجیریا کے رہبر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کے گھر پر ہوئے نائجیریا کی فوج کے حملوں میں سینکڑوں شیعہ مسلمان شہید اور زخمی ہوئے۔
اس حملے میں فوج نے شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ان کے بیٹے سید علی کو شہید کر دیا۔
شیخ زکزاکی اس وقت کس صورتحال سے دوچار ہیں؟ اس کے بارے میں تاہم کوئی موثق اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ عام طور پر یہی کہا جا رہا ہے کہ وہ فوج کی حراست میں ہیں اور کادونا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ابنا کو شیخ زکزاکی کی ایک اور ایسی تصویر موصول ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں ہے اور فوجی اہلکار ان کو ایک نامناسب ذریعے کے ساتھ دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲