اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : saharurdu
بدھ

16 دسمبر 2015

12:10:32 PM
725228

کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل چاہے وہ سنی ہو یا شیعہ قابل قبول نہیں: صدر روحانی

صدر روحانی نے کہا ہے کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل چاہے وہ سنی ہو یا شیعہ قابل قبول نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر روحانی نے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل سے خطاب میں ماہ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھی عالم اسلام کی سب سے اہم ضرورت اسلامی معاشروں کے درمیان اتحاد و وحدت کا فروغ ہے۔

صدر روحانی نے نائیجیریا میں پیش آنے والے حالیہ واقعات، جس میں کئی بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل چاہے وہ سنی ہو یا شیعہ قابل قبول نہیں ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے نائیجیریا کے صدر سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو اور ایرانی وزات خارجہ کی طرف سے انجام دئے گئے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ضروری امر یہ ہے کہ نائیجیریا کی حکومت فوری طور پراس دلخراش سانحے کے تمام پہلوؤوں کو سامنے لانے اور اس طرح کے واقعات کو دہرائے نہ جانے کے حوالے سے عملی اقدامات انجام دے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس واقعے سے متاثرہ تمام افراد بالخصوص نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کے فوری علاج پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے پر آمادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169