اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

15 دسمبر 2015

8:38:45 PM
725139

نائجیریا؛ زاریا کے بعد کادونا میں شیعوں پر حملہ، تین افراد شہید دسیوں زخمی

اس مرتبہ نائجیریا کی پولیس نے کادونا شہر میں مظاہرہ کرنے والے شیعوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شیعہ ایک بار پھر اس ملک کی سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس مرتبہ نائجیریا کی پولیس نے کادونا شہر میں مظاہرہ کرنے والے شیعوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
اسلامی تحریک نائجیریا کے ترجمان ابراہیم موسی نے بتایا ہے کہ کادونا شہر میں پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی دستوں کے حملے میں تین شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور مزید شہادتوں کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کادونا شہر میں مظاہرین پر سکیورٹی دستوں کا حملہ ایسے حال میں انجام پایا ہے کہ لوگ زاریا میں فوج کے ہاتھوں قتل عام ہوئے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی اور فوج کے اس اقدام کی مذمت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔
نائجیریا کے مسلمانوں نے اس ملک کے کئی شہروں میں زاریا کے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں اور شیخ زکزاکی اور اسلامی تحریک کے دیگر اراکین کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲