اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

15 دسمبر 2015

8:23:36 PM
725137

ہندوستان؛ جموں میں شیخ زکزاکی کی حمایت میں کالج کے جوانوں کا احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

کشمیر کے شہر جموں میں یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے نائیجیریا میں ہوئے فوج کے ہاتھوں شیعوں کے قتل عام اور شیعہ عالم دین شیخ زکزاکی پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے اس ملک کی فوج کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے شیخ زکزاکی کی تصاویر ہاتھوں میں لے کر نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ممتاز رہنما کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اتوار کو اس ملک کے شہر زاریا میں شیعہ امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲