اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

14 دسمبر 2015

8:28:57 PM
724940

اسلامی تحریک کی جانب سے اس خبر کا اعلان کئے جانے کے بعد شیخ زکزاکی کی بیٹی سیدہ نصیبہ نے اس خبر کی توثیق کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کے بیٹے ’’سید حمد‘‘ کو بھی اس ملک کی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
اسلامی تحریک کی جانب سے اس خبر کا اعلان کئے جانے کے بعد شیخ زکزاکی کی بیٹی سیدہ نصیبہ نے اس خبر کی توثیق کر دی۔
اس سے قبل شیخ زکزاکی کی بیوی کی شہادت کے بارے میں بھی بعض ذرائع نے خبریں دی تھیں تاہم اس خبر کی توثیق نہیں ہوئی۔
نیز خود شیخ ابراہیم زکزاکی کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اتوار کو شیخ زکزاکی کے گھر اور امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سینکڑوں شیعوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے،

...............

۲۴۲