اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
پیر

14 دسمبر 2015

7:32:35 PM
724926

نائجیریا کی فوج کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ شہید/ ناظم الامور ایرانی وزارت خارجہ میں طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تہران میں متعین نائجیریا کے ناظم الامورکو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تہران میں متعین نائجیریا کے ناظم الامورکو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایران نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کے گھر پربہیمانہ اور وحشیانہ حملے اور نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے نہتے مسلمانوں کو اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنا کرمذہبی تعصب کا ثبوت دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی فوج نے شیعہ مسجد اور امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید کردیا ہے بعض ذرائع کے مطابق نائجیریا کی فوج نے وحشیانہ حملے میں 1000 شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا ہے ۔ نائجیریا کی فوج کے بہیمانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ حوب اللہ لبنان ، مجلس اعلی اسلامی عراق ، سازمان تبلیغات اسلامی اور دیگر اسلامی اداروں نے نائجریا میں شیعہ مسلمانوں کو بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169