اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

13 دسمبر 2015

9:21:06 PM
724752

نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو/ شیخ زکزاکی کے بیٹے اور بیوی کی شہادت کی خبریں

ایران کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے اتوار کی صبح شیخ زکزاکی کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ برقرار کر کے نائجیریا کے حالات معلوم کئے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا گھر فوج کے محاصرے میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے ابنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم نے آج (اتوار) صبح نائجیریا کے شہر زاریا میں شیعوں پر ہوئے حملے کی خبر سننے کے بعد حجۃ الاسلام شیخ زکزاکی سے فون پر رابطہ کیا اور وہاں کے حالات معلوم کئے۔
ایران کے اس قابل اعتماد شخص نے مزید بتایا: اس ٹیلیفونی گفتگو میں شیخ زکزاکی نے کہا کہ ابھی بھی نائجیریا کی فوج ہمارے گھر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنائے ہوئے ہے اور یہ حملے شدت اختیار کر رہے ہیں۔
ایران کے اس عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واضح کیا: شیخ زکزاکی نے کہا کہ آٹھ افراد گزشتہ شب اور صبح سے اب تک تقریبا چالیس افراد شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کچھ دیر پہلے ابنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس وقت شیخ زکزاکی کن حالات سے دوچار ہیں ہم اس سلسلے میں بے خبر ہیں چونکہ دوبارہ کسی نے ہمارے ٹیلیفون کا جواب نہیں دیا جبکہ ان سے قریبی دیگر افراد سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایران کے اس اعلی عہدیدار نے مزید کہا: شیخ زکزاکی کے بیٹے علی زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم کی شہادت کی خبریں بھی سننے کو مل رہی ہیں۔
انہوں نے ایران کی جانب سے سیاسی طور پر اس حادثہ کا نوٹس لیے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد ظریف نے بھی نائجیریا کے وزیر خارجہ کو فون کر کے اس ملک میں شیعوں کے قتل عام کو فوری طور پر روکنے کی تاکید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲