اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
اتوار

13 دسمبر 2015

8:23:41 PM
724746

نائیجیریا میں ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ الزکزکی کو گرفتار کر لیا گیا

نائیجیریا میں فوج نے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما شیخ ابراہیم الزکزکی کو گرفتار کر لیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں فوج نے نائیجیریا کے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کے گھر پر حملہ کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے شیخ الزکزکی کے گھر کو آگ بھی لگائی اور گھر کے کئی حصوں کو تباہ کردیا۔ اس حملے میں نائیجیریا کی فوج نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا ہے۔ فوج کے حملے میں شیخ ابراہیم الزکزکی کے بارہ حامی شہید اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں شیخ الزکزکی کے نا‏ئب حجت الاسلام شیخ محمود محمد توری اور ان کے طبیب ڈاکٹر مصطفی شامل ہیں البتہ بعض ذرائع نے ڈاکٹر مصطفی کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ وہ زخمی ہیں۔

.......

/169