اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : saharurdu
منگل

1 دسمبر 2015

10:45:29 AM
722461

صیہونی وزیر اعظم: ایران کے مفاد میں داعش کو نابود کرنا بے معنی ہے

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو مضبوط بنانے کے لئے داعش کی نابودی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے ایسی حالت میں اشارے کنائے میں دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کی ہے کہ جب اس سے قبل صیہونی حکام نے اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے۔ 

بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کو صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ تل ابیب خطے میں تکفیریوں کی موجودگی کو اپنے مفاد میں جانتا ہے کیونکہ تکفیری گروہ اسلامی ممالک کے کمزور ہونے کا باعث ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169