اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
جمعہ

27 نومبر 2015

1:46:50 PM
721837

ایران کی وزارت خارجہ کی ایک بار پھر سانحہ منی کے حوالے سےسعودی انتظامیہ کے رویئے پر سخت تنقید

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر سانحہ منی کے حوالے سےسعودی انتظامیہ کے رویئے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے ، سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایران کے سابق انقلابی سفارتکار غضنفر رکن آبادی کے جلوس جنازہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے سانحہ منی کے حوالے سے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی بداتنظامی اور عدم تعاون کی وجہ سے شہید رکن آبادی اور دیگر شہدائے منی کی سرنوشت کا پتہ لگانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ جابری انصاری نے کہا کہ حج کے میزبان ملک کی حثیت سے سانحہ منی کی سیاسی ، انسانی اور قانونی ذمہ داریاں سعودی عرب پر عائد ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی سرنوشت کا پتہ لگانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے بعد اس سانحہ کے حوالے سے قانونی اور سیاسی معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا- قابل ذکر ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایران کے سابق انقلابی سفارت کار غضنفررکن آبادی کی میت جمعے کے روز جدہ سے تہران منتقل کی گئی ہے۔ رواں سال حج کے موقع پر سعودی انتطامیہ کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحے میں چار سو ساٹھ سے زیادہ ایرانیوں سمیت ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔ متعدد ایرانی زائرین اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169