اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
جمعہ

27 نومبر 2015

1:39:28 PM
721836

حجت الاسلام قاضی عسکر: سعودی عرب کو سانحہ منی کے بارے میں جواب دینا ہوگا

حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سانحہ منی کے تعلق سے اپنے حقوق حاصل کر کے رہے گا اور سعودی عرب کو اس بارے میں جواب دینا ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام قاضی عسکر نے جو سانحہ منی میں جاں ہونے والے لبنان میں ایران کے سابق سفیر عضنفر رکن آبادی کے جلوس جنازہ میں شریک تھے کہا کہ سانحہ منی سعودی عرب کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے پیش آیا - انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں - حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے قاضی عسکر نے کہا کہ اس مسئلے کا بین الاقوامی اداروں اور ان اطلاعات و معلومات اور ثبوت و شواہد کی بنیاد پر قانونی طریقے سے جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے جو ہم نے اکٹھا کی ہیں - اور سعودی حکام کو اس سانحے اور سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے حقوق دینے کے سلسلے میں جواب گو ہونا پڑے گا - لبنان میں ایران کے سابق سفیر عضنفر رکن آبادی کی میت جمعے کی صبح طیارے کے ذریعے جدہ سے تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پہنچائی گئی - یاد رہے کہ گذشتہ چوبیس ستمبر کو عید الاضی کے دن فریضہ حج کی ادائگی کے دوران منی میں سعودی انتظامیہ کی بدانتظامی اور نااہلی کے سبب تقریبا سات ہزار حاجی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں چار سو چونسٹھ ایرانی حاجی بھی شامل تھے - ابھی بھی کئی ایرانی حاجیوں کی جو سانحہ منی میں جاں بحق ہوگئے شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ معلوم ہوسکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169